• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کا تبادلہ و تعیناتی

کوئٹہ (خ ن)عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرانسفر پوسٹنگ کمیٹی کی سفارش پر محترم چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نے دو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو خدمت اور مفاد عامہ کے پیش نظر، اگلے احکامات تک فوری طور پر تبادلے اور تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ناصر خان یوسفزئی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لورالائی کا تبادلہ کر کے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریاب تعینات کیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریاب نجیب اللہ خان کا تبادلہ کر کے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لورالائی تعینات کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید