• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکی قبائل آج بنیادی سہولیات سے محروم ہیں‘ سردار حمید

کوئٹہ(پ ر)ریکی قومی موومنٹ کا اجلاس چیف آف پتوزئی ریکی سردار حمید ریکی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں ریکی قبائل کے مسائل پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار حمید ریکی نے کہا کہ ریکی قبیلہ تقریباً 75بڑے قبائل پر مشتمل ہے، بلوچ قوم کا سب سے بڑا قبیلہ اس وقت کوئٹہ، لورالائی، ژوب، قلات، رخشان اور سبی ڈویژن سمیت سندھ، پنجاب، کے پی کے ، افغانستان، ایران کے علاوہ عرب ممالک میں کثیر تعداد میں آباد ہیں،انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک ریکی قبائل کو دانستہ اسمبلیوں سے دور رکھا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریکی قبائل پرامن اور باشعور ہیں، ہمارے علاقے پسماندہ اور ترقی سے محروم ہیں جہاں پانی، گیس، بجلی، ہسپتال اور تعلیم کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ بیروزگاری عام ہے۔اجلاس میں میر بشیر ریکی،میر اکبر ریکی، میر عطاء اللہ ریکی، حارث ریکی، سلیم ریکی، ثناء ریکی، شاہزیب ریکی، صدام ریکی، نجیب ریکی، نقیب ریکی، عدنان ریکی،آصف ریکی، بلال ریکی، رمضان ریکی، مجیب ریکی، وحید ریکی، نصیر ریکی سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
کوئٹہ سے مزید