• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجگور میں مزدوروں کا قتل، وزیراعظم نے سخت ہدایت جاری کردی

وزیراعظم شہباز شریف--- فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف--- فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ محنت کشوں اور مزدوروں پر حملوں کے بہیمانہ واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

شہباز شریف نے پنجگور کے علاقے خدابدان میں مزدوروں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کی شدید مذمت کی اور مقتولین کی درجات بلندی کی دعا اور اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

انہوں نے زخمی مزدوروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ معصوم اور بے گناہ مزدور پنجگور کے علاقے خدابدان میں گھر کی تعمیر پر مزدوری کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کر کے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے سے متعلق ہر ممکن اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سر زمین پاک سے ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزدوروں کی میتیں ملتان روانہ

دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجگور میں فائرنگ سے جاں بحق 7 مزدوروں کی میتیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملتان روانہ کردی گئی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق مزدوروں کی میتوں کو ایمبولینس کے ذریعے پنجگور ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید