سرگودھا میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور اس کے نجی گارڈ نے ایک طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا، جن کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ طالبہ کیساتھ زیادتی کا مقدمہ تھانہ کوٹ مومن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے والد کو منشیات کے مقدمہ میں گرفتار کیا تھا۔
طالبہ نے مزید کہا کہ والد کو مقدمہ سے بری کرنے کےلیے اے ایس آئی کے نجی گارڈ نے مجھے فون کیا اور اے ایس آئی اور اس کا نجی گارڈ قصبہ معظم آباد میں خالی مکان لے گیا۔
لڑکی کے والد کے مطابق ملزمان بیٹی کو نیم بےہوشی کی حالت میں گاڑی میں گھر کے باہر چھوڑ کر چلے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مار جارہے ہیں، انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔