• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کا نیپال میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر اعظم شہباز شریف نے نیپال میں سیلاب کے باعث جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیپال میں تباہ کن سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان نیپال کیساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور مدد کےلیے تیار ہے۔

خیال رہے کہ نیپال میں دو دنوں سے جاری شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، مختلف حادثات میں 129 افراد ہلاک ہوچکے ہین۔ 

لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے کٹھمنڈو میں ٹریفک اور معمول کی سرگرمیاں معطل ہیں۔

نیپالی دارالحکومت کے کچھ حصوں میں 322 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، دریاؤں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا۔

قومی خبریں سے مزید