کراچی ( جنگ نیوز )مادر علمی جامعہ ملیہ کراچی کیتقریب یوم تاسیس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم معدنیاتسید سردار شاہ نے کی،تقریب میں جامعہ ملیہ کے سابق طالب علم اور ممبر صوبائی اسمبلی محمد فرحان،سٹیزن فاؤنڈیشن کے بانی مشتاق چھاپرا، مجلس تعلیم ملی کے صدر معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شیر شاہ اور جنرل سیکرٹری شہناز آحد،محمد اشرف نے خطاب کیا، شعبہ معاشیات کے سابق استاد شجاعت حمیدی سمیتجامعہ ملیہ کے سابق طلباء اور طالبات نے بھر پورشرکت کی،تقریب کی کارروائی دنیا بھر میں جامعیئز نے ویڈیو لنک کے ذریعہ دیکھی۔