امیرِ جماعتِ اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری کا کہنا ہے کہ مسجدِ اقصیٰ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے 7 اکتوبر سے مہم تیز کریں گے۔
ضیاء الدین انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعتِ اسلامی نے یکم سے 7 اکتوبر تک ہفتۂ فلسطین منانے کا اعلان کیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ تمام ممبران اور یوتھ لیڈرز اس احتجاج میں شامل ہوں گے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی لاہور نے یہ بھی کہا ہے کہ یورپی ممالک نے بھی فلسطین پر ہونے والے مظالم کی مذمت کی ہے لیکن 1 سال ہونے کو آیا ہے مسئلۂ فلسطین پر ہماری حکومت نے آواز نہیں اٹھائی۔
فلسطینی محکمۂ صحت کے مطابق غزہ میں اب تک 34,900 سے زائد فلسطینی شہید ہوچُکے ہیں جن میں سے اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
فلسطینی محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 78,500 سے زائد ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہری لاپتہ بھی ہیں۔