پاکستان کے دورے پر آئے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے سینئر سیاستدان اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں ڈاکٹر ذاکر نائیک مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کےلیے اُن کے گھر پہنچے، دوران گفتگو مذہبی اسکالر نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اختلافات بھلا کر قرآن اور سنت کی روشنی میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مزید کہا کہ میرے تبلیغی کام کا مقصد دنیا میں اسلام کا امن اور محبت کے حقیقی پیغام اجاگر کرنا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے، اسلامی تعلیمات امن، رواداری اور محبت کا پیغام دیتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو متحد ہونے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اسلام کے امن و محبت کا پیغام عام کرنے میں کاوشیں قابل ستائش ہیں۔