بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا کو آج صبح حادثاتی طور پر اپنے ریوالور سے ٹانگ پر گولی لگ گئی تھی، جس کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اس دوران انکے بھانجے اداکار کرشنا ابھیشیک کی اہلیہ کشمیرا شاہ، گووندا کی عیادت کےلیے اسپتال پہنچیں، اس موقع پر انکے شوہر ساتھ نہیں تھے۔
واضح رہے کہ کشمیرا کے شوہر کرشنا ابھیشک کے اپنے ماموں اداکار گووندا کے ساتھ خاندانی جھگڑے ہیں لیکن اسکے باوجود وہ اسپتال پہنچیں۔
اگرچہ اسپتال کے باہر پاپارازی (فوٹو گرافرز) جمع تھے لیکن کشمیرا نے پاپارازی سے بات نہیں کی اور سیدھے اندر اسپتال چلی گئیں تاکہ اس مشکل صورتحال میں گووندا سے ملاقات کرکے انکی عیادت کی جاسکے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل گوندا کی اہلیہ سونیتا آہوجا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انکے کرشنا اور کشمیرا سے تعلقات اچھے نہیں ہیں۔
سونیتا کا کہنا تھا کہ خاندانی جھگڑے کی وجہ سے وہ نیٹ فلیکس کے دی کپل شرما شو میں نہیں آئیں کیونکہ کرشنا ابھیشک شو میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔