• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی: سرکاری اسپتالوں میں چکن گونیا کی تشخیصی کٹس دستیاب نہیں، ذرائع

کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں چکن گونیا کی تشخیصی کٹس تک دستیاب نہیں ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق چکن گونیا کی تشخیصی کٹس جناح اور سول اسپتال میں دستیاب نہیں ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق جناح اورسول میں اسپتال میں چکن گونیا کے یومیہ 50 سے زائد مریض آرہے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق جناح اور سول اسپتال کو کٹس فراہمی کے احکامات دیے ہیں، کراچی میں چکن گونیا کے اب تک 151 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید
صحت سے مزید