پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ نئے صوبوں پر مشاورت کے بعد فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی نے نئے صوبوں پر مشاورت کرلی، لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر بریفنگ دی ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام بھیجا ہے کہ نئے صوبوں پر مشاورت کر کے ان کے پاس جانا ہے۔ پھر فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔