سابق فاٹا اور پاٹا کی ٹیکس رعایتوں کے مبینہ غلط استعمال پر ایف بی آر نے کمشنر سمیت دو افسران کو معطل کردیا۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق اربوں روپے کے سرٹیفکیٹس بغیر تصدیق جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ گریڈ21 کے ممبر کی سربراہی میں چار رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی تمام کوٹوں اور سرٹیفکیٹس کی جانچ پڑتال کرکے 30 روز میں رپورٹ دے گی۔
ایف بی آر ترجمان نے کہا کہ ایف بی آر کے مطابق ٹیکس رعایتوں کو ٹیکس چوری کا ذریعہ نہیں بننے دیا جائے گا، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔