شیخوپورہ (نمائندہ جنگ) ہفتہ اور اتوار کی شب کو شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارش نے کاروبار کو مفلوج کر دیا، شہر کے پوش علاقہ ہائوسنگ کالونی میں سیوریج سسٹم ناکارہ ثابت ہونے سے بارش کا پانی سینکڑوں گھروں میں داخل ہو گیا اور کالونی کی گلیوں اور سڑکوں نے ندی نالوں کی شکل اختیار کر لی جس پر سینکڑوں افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سابقہ دور حکومت میں کالونی میں سیوریج بچھانے کے نام پر کروڑوں روپے خوردبرد کرنے اور ناقص میٹریل سے تیار کی جانے والی پائپ بچھانے والوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے اور ہائوسنگ کالونی سیوریج سسٹم کا ریکارڈ قومی احتساب بیورو فوری طور پر اپنی تحویل میں لے۔ دریں اثناء ٹی ایم اے اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذرائع ناقص میٹریل استعمال