• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے 3 حلقوں سے متعلق سماعت کی کاز لسٹ منسوخ


اسلام آباد کے 3 حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پٹیشنز پر سماعت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے الیکشن ٹربیونل کو پٹیشنز پر سماعت کرنا تھی۔

جسٹس طارق جہانگیری کے الیکشن ٹربیونل میں پٹیشنز بحال ہونے کے بعد آج پہلی سماعت ہونا تھی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار عامر مغل، علی بخاری اور شعیب شاہین نے مبینہ دھاندلی پر الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید