• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف نے وکی کوشل سے محبت سے متعلق شاہ رخ خان کو کیا بتایا تھا؟

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے بتا دیا کہ کترینہ کیف نے وکی کوشل سے محبت کے بارے میں انہیں کیا بتایا تھا۔

حال ہی میں ایک ایوارڈ شو میں شاہ رخ خان نے مذاقاً کہا کہ کترینہ کیف نے شادی سے پہلے کہا تھا کہ پیار اندھا ہوتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی دسمبر 2021ء میں ہوئی تھی۔

شاہ رخ خان نے شادی کی تقریبات میں ڈانس نہ کرنے سے متعلق کہا کہ پہلے میں داماد کی عمر کا تھا، اب میں سسر کی عمر کا ہو گیا ہوں۔

انہوں نے اپارٹمنٹ کے بجائے بنگلے میں رہنے کے حوالے سے کہا کہ اس میں میرے اوپر کوئی نہیں ہو سکتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں جس بنگلے (منت) میں شاہ رخ خان رہتے ہیں اس کی مالیت 200 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید