وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے ساتھ دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیں گے۔
اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیرِ اعظم نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، تعلقات کو فروغ دینے میں ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کی قابلِ قدر خدمات ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملائیشیا کے اعلیٰ سطح وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہزاروں پاکستانی طلباء ملائیشیا میں زیرِ تعلیم ہیں، دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر دل افسردہ ہے، مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنے حقوق کی خاطر بہت قربانیاں دی ہیں۔