امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کو حملے کی اجازت نہیں دیتے، مشورہ دیتے ہیں۔ ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی بات جاری ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے اسرائیل کے ایران پر ممکنہ جوابی حملے کے سوال پر کہا کہ آج کچھ نہیں ہونے جارہا۔
اسرائیل کے ایرانی تنصیبات پر حملوں کے بیان پر انہوں نے کہا کہ ہم اس بارے میں بات چیت کر رہے ہیں، میرا خیال ہے کہ حملہ چھوٹا ہوگا۔
علاو ازیں غزہ، مقبوضہ مغربی کنارہ، لبنان اور یمن کے بعد اب اسرائیل ایک اور عرب ملک شام پر حملہ کرنے کے بہانے تلاش کرنے لگا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ حزب اللّٰہ لبنان سے شام ہتھیار منتقل کر رہی ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے سرحد کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا ہے اور اب بین الاقوامی سرحدی گزرگاہ پر نظر مرکوز کی ہوئی ہے، جہاں سے ہزاروں افراد لبنان سے شام جارہے ہیں۔