ٹوکیو میں آٹھواں جاپان پاکستان اعلیٰ سطح اقتصادی پالیسی ڈائیلاگ منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان کی نمائندگی ڈاکٹر کاظم نیاز، سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن اور جاپان کی نمائندگی مسٹر تاکیشی اکاہوری، سینئر نائب وزیر برائے خارجہ امور نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کرتے ہوئے کی۔
اس اجلاس میں حکومت پاکستان کے معاشی اصلاحات کے اقدامات اور معاشی کارکردگی کو بہتر بنانے سمیت متعدد امور پر واضح اور خوشگوار گفتگو ہوئی۔
جاپان کو پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینے کے اقدامات اور پاکستان میں جاپانی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ بھی شریک ہوئے۔