چنیوٹ کے علاقے جامعہ آباد میں گھریلو ملازم نے تیز دھار آلے سے خاتون کو قتل کر دیا۔
چنیوٹ پولیس کے مطابق مزاحمت پر مقتولہ کی بھانجی بھی زخمی ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مقتولہ کی کزن سے شادی کرنا چاہتا تھا جس کا انکار کیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مقتولہ کی لاش اور زخمی بھانجی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔