• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تخت لاہور سےملک نہیں چل سکتا،شیری رحمان

Can Not Country Run Takht E Lahore Sheri Rehman
پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کہتی ہیں کہ تخت لاہور سےیہ ملک نہیں چل سکتا،سیاسی جماعتوں کےرہنماؤں کوسوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیے،وزیر اعظم کا وقارپاکستان کا وقار ہے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ چین کے بعد ترکی ہمارا بہترین دوست ملک ہے، ترکی میں بغاوت ناکام ہوئی ہے مگر ختم نہیں ہوئی ہے۔

شیری رحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کشمیر کے معاملے میں حالات کی سنگینی کوسمجھ نہیں پا رہی، ہمیں مقبوضہ کشمیر کے حالات پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔
تازہ ترین