نئی دہلی (این این آئی)مودی سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے منی پور میں حالات اس قدر تشویش ناک ہو چکے ہیں کہ اب جتھوں نے سرکاری املاک اور پولیس سٹیشنوں پر حملے شروع کردیئے ہیں، گزشتہ کئی روز سے منی پور کے قبائل کے مابین جھڑپوں کے دوران ہزاروں لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دو علیحدگی پسند گروپوں کے مابین تصادم کے دوران اسلحہ لوٹ لیا گیا اور پولیس پر تشدد بھی کیا گیا، جھڑپوں کے دوران تین افراد ہلاک اور 20 سے زائدزخمی ہو گئے۔