کراچی(نیوزڈیسک)مراکش کے ساحل پر کشتی الٹنے سے کم از کم 69افراد ہلاک ہو گئے جن میں مالی کے 25شہری بھی شامل تھے۔حادثے کا شکار بد قسمیت کشتی میں تقریباً 80افراد سوار تھے جو خطرناک سفر کے دوران ڈوب گئی، صرف11افراد زندہ بچ پائے۔حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں تقریباً 80افراد سوار تھے جو خطرناک سفر کے دوران ڈوب گئی، بد قسمت کشتی میں سوار صرف 11 افراد زندہ بچ پائے۔بیرون ملک مالی شہریوں کی وزارت کے مطابق صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے کرائسس یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔متاثرین میں سے اکثر کا تعلق مالی کے مغربی علاقے کائیس سے تھا جہاں سے وہ تعمیراتی صنعت میں کام کی تلاش کے لیے موریطانیہ ہجرت کر گئے تھے۔رپورٹس کے مطابق یورپ اور امریکا میں موجود اپنے دوستوں کے ساتھ بات چیت کے بعد متاثرین نے حوصلہ پایا کہ وہ خطرناک سفر اختیار کریں جب کہ ان میں سے کچھ نے اپنے گھر والوں کو بتائے بغیر ہی خطرناک سفر کیا۔