• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، ایک ہفتے میں 23,194 تارکین وطن گرفتار

ریاض (شاہدنعیم) سعودی حکام نے ایک ہفتے میں 23,194 افراد کو رہائش، کام اور سرحدی تحفظ سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا۔ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق کل 13,083 افراد کو اقامتی قوانین کی خلاف ورزی پر جبکہ 6,210 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوششوں پر اور مزید 3,901 افراد کو مزدوری سے متعلق مسائل پر گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت میں غیر قانونی داخلے کی کوشش کرنے پر گرفتار شدہ 1,536 افراد میں سے 57 فیصد ایتھوپیا، 41 فیصد یمن اور 2 فیصد دیگر قومیتوں کے تھے۔مزید 57 افراد ہمسایہ ممالک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار ہوئے اور 23 کو خلاف ورزی کرنے والوں کو نقل و حمل اور پناہ دینے میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا۔وزارت داخلہ نے کہا کہ جو بھی شخص کسی کو مملکت میں غیر قانونی داخلے کی سہولت بشمول نقل و حمل اور پناہ گاہ فراہم کرتا ہے، اسے زیادہ سے زیادہ 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال (260,000 ڈالر) تک جرمانے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں اور جائیداد کی ضبطی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ مکہ مکرمہ اور ریاض کے علاقوں میں ٹول فری نمبر 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 یا 996 پر مشتبہ خلاف ورزیوں کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید