بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ، سربیئن ماڈل و ڈانسر نتاشا اسٹینکوویچ طلاق کے بعد ایک بار پھر شوبز میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سربیئن ماڈل و ڈانسر نے اپنے آنے والے گانے کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔
ان کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹااسٹوری کے مطابق ان کی میوزک ویڈیو ’تیرے کرکے‘ کا ٹیزر یوٹیوب پر جاری کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نتاشا اسٹینکوویچ نے اپنی نئی میوزک ویڈیو کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا اور اس کے پہلے ٹیزر کی ریلیز کا وقت اور دن بھی بتایا تھا۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اب نتاشا اپنی تمام تر توجہ اپنے کام پر لگانا چاہتی ہیں اور یہی ان کی بھارت واپسی کی وجہ ہے۔
گزشتہ روز نتاشا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے نئے پراجیکٹ کا اعلان کیا، اداکارہ نے گلوکار پریت اندر کے ساتھ اپنی نئی آنے والی میوزک ویڈیو ‘تیرے کرکے’ کا پوسٹر شیئر کیا۔
ماڈل و اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اس گانے کا ٹیزر 6 اکتوبر اتوار کے روز یوٹیوب پر لانچ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ہاردیک پانڈیا نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کا ایک 4 سالہ بیٹا آگستیا بھی ہے۔
رواں برس 18 جولائی کو ہاردیک اور نتاشا نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔