• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلاق کی وجہ سے ہاردیک پانڈیا کی پُرتعیش زندگی کو خدشہ لاحق، آخر کیوں؟

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ، سربین اداکارہ و ماڈل، نتاشا اسٹینکووچ کی چار سالہ شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد کرکٹر کی لگژری زندگی متاثر ہونے کا خدشہ کھڑا ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردیک پانڈیا 90 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ نتاشا اسٹینکووچ کے اثاثوں کی مالیت 20 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

تاہم اب ان کی طلاق کے بعد خبریں گردش کر رہی ہیں کہ نتاشا اسٹینکووچ، ہاردیک پانڈیا کی 70 فیصد جائیداد کی ملکیت حاصل کرلیں گی۔

یاد رہے کہ طلاق کی تصدیق سے قبل اس حوالے نتاشا اسٹینکووچ انسٹااسٹوری بھی شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’کوئی بہت جلد سڑک پر آنے والا ہے‘۔

گوکہ انہوں نے اپنی انسٹااسٹوری میں یہ واضح طور پر تو نہیں بتایا تھا کہ وہ کس کے حوالے سے بات کر رہی ہیں لیکن اس وقت ان کی انسٹااسٹوری ان کی اور کھلاڑی کی طلاق کی گردشی خبروں کو ہوا دینے کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی اشارہ کر رہی تھی کہ طلاق کی صورت میں نتاشا ہاردیک پانڈیا کی 70 فیصد جائیداد کا مطالبہ کر سکتی ہیں۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردیک پانڈیا ماضی میں یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنی تمام جائیداد اور اثاثوں کے اکیلے مالک نہیں بلکہ ان کی والدہ بھی ان کی ملکیت میں شریک ہیں لیکن بھارتی قانون کے مطابق نتاشا اسٹینکوویچ اب بھی ہاردک پانڈیا سے نان نفقے کا مطالبہ کرسکتی ہیں اور ایسی صورت میں بھارتی کھلاڑی بڑی رقم سے محروم ہوجائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگر نتاشا اسٹینکوویچ نے ہاردک پانڈیا سے نان نفقے کا مطالبہ کر دیا تو، تصفیے میں نتاشا اسٹینکوویچ کو تقریباً 64 کروڑ روپے تک مل سکتے ہیں، جس سے کھلاڑی کے پاس تقریباً27 کروڑ روپے تک رہ جائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید