اسلام آباد انتظامیہ نے خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے احتجاج کےلیے لائی گئی سرکاری مشینری ضبط کرلی۔
ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سے لائی گئی ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سے لائی گئی سرکاری مشینری اسلام آباد انتظامیہ نے تحویل میں لے لی۔
دوسری طرف اسلام آباد اور راولپنڈی میں 2 روز بعد زندگی معمول پر آگئی، موبائل سروس بھی 3 روز بعد بحال کردی گئی۔
فیض آباد انٹرچینج اور ایکسپریس وے سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے راستے بھی کھول دیے گئے ہیں۔
خیبر پختون خوا اور پنجاب کو ملانے والی جی ٹی روڈ، اسلام آباد پشاور ایم ون، اسلام آباد لاہور ایم ٹو موٹر وے بھی ٹریفک کےلیے کھول دیے گئے۔
ادھر لاہور کے مختلف علاقوں میں کل رکھے گئے کنٹینرز ہٹادیے گئے ہیں، موٹر وے بھی کھول دی گئی جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔