• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی صوبے کے وزیراعلیٰ کو غائب کیا جائے، اسد قیصر

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ کل احتجاج میں میڈیا پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی صوبے کے وزیراعلیٰ کو غائب کیا جائے۔ 

پشاور میں پارٹی رہنما شاندانہ گلزار کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ کے پی ہاؤس میں تھوڑ پھوڑ کی گئی، جو کچھ ہوا اس پر احتجاج کرتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو سامنے لایا جائے۔ یہ علی امین پر حملہ نہیں، خیبر پختونخوا کے عوام پر حملہ ہے۔ 

اسد قیصر نے کہا کہ ہم پیچھے نہیں ہوں گے، کسی بھی حد تک جائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ بلاول کو ایک مسودہ، مولانا کو دوسرا مسودہ، مسودے کو پبلک کریں۔ 

اسد قیصر نے کہا کہ فارم 47 کی پیداوار کو قانون سازی کا کوئی حق نہیں، ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید