گورنر ہاؤس کراچی میں معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خطاب کی تقریب سننے کےلیے گورنر ہاؤس کے گراؤنڈ میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
گور نرہاوس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خطاب کو سننے کےلیے خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جن کےلیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔
سندھ کے مختلف شہروں سے بھی لوگ آئے۔ تقریب سے ذاکر نائیک کے صاحبزادے شیخ فارق نائیک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاد کے معنی جدوجہد کرنا ہے۔
شیخ فارق نائیک نے مزید کہا کہ مستقل بنیادوں پر مثبت کام کےلیے جہدوجہد کرنا جہاد ہے۔ اللہ کی راہ میں کوشش کرنا جہاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلام کےلیے کوششیں کرنے پر فخر ہے، معاشرے کی بہتری کےلیے میڈیا اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔
شیخ فارق نائیک نے کہا ذرائع ابلاغ بڑا ہتھیار ہے، میڈیا کے مثبت کردار سے بہتری آسکتی ہے۔ انھوں نے کہا اسلام امن وآشتی کا مذہب ہے۔