• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزل: ہیں جو سوئے، اُنہیں جگائے کا کون ....

سحر ملتانی، کوئٹہ

ہیں جو سوئے، اُنہیں جگائے کا کون

گھر یہ اُجڑے ہوئے، بسائے گا کون

آنسوؤں سے تہی ہیں سب آنکھیں

آگ دل کی مِرے، بُجھائے گا کون

ہم ہی اہلِ جُنوں تھے وقفِ ستم

غم زمانے کے اب، اُٹھائے گا کون

کر گئی جس کو سرد صرصرِغم

اُن چراغوں کو اب جلائے گا کون

باغِ جہاں کی بہار تھا اِک شخص

پُھول اُلفت کے اب کِھلائے گا کون

سَراُٹھانے کا حوصلہ ہے کِسے

بات پر اپنی سَر کٹائے گا کون

کوئی بھی چارہ سازِ وقت نہیں

فاصلے دل کے اب مٹائے گا کون

شہر بَھر میں سحرؔہے سنّاٹا

پیار سے اب تمہیں بُلائے گا کون

ناقابلِ اشاعت نگارشات اور ان کے تخلیق کار برائے ’’صفحہ ڈائجسٹ‘‘

خراب انسان (سیّد محسن علی، حیدر آباد، سندھ) نئی رُت (ثروت اقبال) آخری پنکھڑی (اُمِّ عبداللہ) برگد، خواب اور اسیرانِ ظلمت (ریطہ فرحت)مجرم کون؟ (سماویہ وحید) مکافاتِ عمل (شکیلہ ملک ، اسلام آباد) آرٹسٹ (قراۃ العین فاروق، حیدرآباد) ہجرت، غلطی کا احساس(عرشمہ طارق) کاروانِ امید (شہلا ارسلان) رواج (طیبہ سلیم) سچّارنگ(ہما عدیل) جب یاد کا آنگن کھولوں تو (عندلیب زہرا) موٹر سائیکل کی دادا گیری (خنسا محمد جاوید، حیدرآباد)یوم ِ دفاع اور ہم (ثنا توفیق خان، ماڈل کالونی، کراچی)۔

ناقابلِ اشاعت کلام اور ان کے تخلیق کار

نظم، وطنِ عزیز کی شان میں، غزلیں (شگفتہ بانو، لالہ زار، واہ کینٹ) فردیات (طاہر گرامی، ٹوبہ ٹیک سنگھ) حضرت محمدؐکی شان میں نذرانۂ عقیدت (قاسم عبّاس، ٹورنٹو، کینیڈا)، وہ میرا وطن (مقبول حسین ہاشمی، راول پنڈی) غزل (شیخ جُہد صیّام اِیکا مغل کُشا، لانڈھی، کراچی) حضرت حُرؓ (چوہدری قمر جہاں علی پوری) غزل، نظمیں حُسنِ ظن، سراب (پرویز احمد)، غزلیں (علی امجد، ساہیوال) مجھ کو ہربار خدا ملتا ہے (سیّدہ ریطہ)سرسبزو شاداب زمین (الست زہرا) ختمِ نبوّتؐ، حضرت لقمانؑ (ارسلان اللہ خان ارسلؔ) نظمیں (اقصیٰ)۔