ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹرز کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے انگلینڈ کے سابق کرکٹرز پچ کو تنقید کا نشانہ بنانے لگے۔
سابق انگلش کرکٹرز کیون پیٹرسن اور سابق کپتان مائیکل وان نے ملتان کی پچ پر تنقید شروع کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ ملتان کی وکٹ بولرز کے لیے قبرستان ہے۔
مائیکل وان کا کہنا ہے کہ ملتان کی وکٹ سڑک کا منظر پیش کر رہی ہے۔
مائیکل وان کا کہنا ہے کہ شان مسعود کی بیٹنگ کو دیکھ کر اچھا لگا، انہیں پچ سے بہت سپورٹ مل رہی۔
واضح رہے کہ ملتان میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔
ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹیم میں 2 اسپنرز اور 3 فاسٹ بولرز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چیزوں کو تبدیل کر کے ٹریک پر واپس آنا چاہتے ہیں۔
انگلینڈ کے کپتان اولی پاپ نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔