• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ فلسطین کے حل پر ہمیں کھل کر بات کرنی چاہیے، چوہدری سالک

مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کی طرف ہمیں سوچنا چاہیے، ہمیں یہاں کھل کر بات کرنی چاہیے۔

ایوان صدر میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جو یو این میں تقریر کی اس کا بھی بہت اثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں بچے شہید ہو رہے ہیں، مسئلہ فلسطین کے حل کی طرف ہمیں سوچنا چاہیے، کسی بھی جنگ میں اتنی خواتین، بچے شہید نہیں ہوئے۔

سالک حسین نے کہا کہ حقائق دیکھ کر ہمیں اس متعلق کوئی حکمت عملی طے کرنی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید