• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور خاص: ایس ایچ او کی جانب سے منشیات فروشوں سے مبینہ بھتہ خوری کا انکشاف


میرپور خاص کے گاؤں بشام بروہی میں ایس ایچ او کی جانب سے منشیات فروشوں سے مبینہ بھتہ خوری کا انکشاف ہوا ہے، ملزم اور پولیس افسر کی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ڈی آئی جی میرپور خاص نے گاؤں بشام بروہی میں ایس ایچ او اور ایک ملزم کی گفتگو کا نوٹس لے لیا۔ انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

 ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ ملزم تھانیدار سے کہہ رہا ہے کہ وہ اسے کیوں گرفتار کر رہا ہے، جب کہ وہ ہر ہفتے 5 ہزار روپے بھتہ ادا کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید