• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کا تل ابیب کے قریب ملٹری انٹیلی جنس یونٹ پر میزائل حملہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حزب اللّٰہ نے کہا ہے کہ میزائل لانچ آپریشن میں تل ابیب کے مضافات میں ملٹری انٹیلی جنس یونٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

حملے کے نتیجے میں وسطی اسرائیل میں سائرن بج گئے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے اسرائیل میں میزائل حملے کا اعتراف کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کئی میزائل حملوں کو روکا گیا جبکہ بعض اسرائیل میں گرے ہیں۔

قبل ازیں تل ابیب میں ایک یمنی میزائل گرنے کے بعد تجارتی مراکز سے اسرائیلیوں کے بڑے پیمانے پر بھاگنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

یمن سے بیلسٹک میزائل اسرائیل کی جانب داغا گیا تھا، اس دوران مختلف علاقوں میں سائرن بجنا شروع ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یمن کی حوثی ملیشیاء نے اسرائیل کے مرکزی فوجی اہداف پر دو میزائل فائر کرنے کا دعویٰ کیا، لیکن اسرائیل نے صرف ایک میزائل کا ذکر کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید