سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی مکہ مکرمہ سڑک پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
شہری دفاع کے مطابق حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس اور شہری دفاع کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا،اور گاڑی میں پھنسے ایک شخص کو بچالیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔