• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن سے حوثیوں کا تل ابیب پر میزائل حملہ، 16 افراد زخمی


یمن سے حوثیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا کہ اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام یمن سے داغے گئے میزائل کو روکنے میں ناکام ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کی جانب سے تل ابیب پر داغے گئے میزائل حملے میں 16 افراد زخمی ہوئے۔

تل ابیب پر میزائل حملے کے بعد حوثی عہدیدار ہزم الاسد نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام اسرائیلی دفاعی نظاموں کی ناکامی کا مطلب ہے کہ صہیونی دشمن کا قلب اب محفوظ نہیں رہا، اربوں ڈالرز کی لاگت سے بنائے گئے دفاعی نظام کا اب کوئی فائدہ نہیں۔

دوسری جانب یمن سے اسرائیل پر ہونے والے حملے کے بعد صیہونی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب ہم حوثیوں پر حملہ کرتے ہیں تو ہم پوری دنیا کی طرف سے کر رہے ہوتے ہیں، امریکا اور دیگر اتحادی اس بات کو بخوبی جانتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید