• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولان کی پہاڑیوں پر امن فوج کے قیام میں 6 ماہ کی توسیع

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے گولان کی پہاڑیوں پر امن فوج کے قیام میں 6 ماہ کی توسیع کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس اور امریکا کی طرف سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی قرارداد کو کونسل کے تمام 15 ارکان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ 

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل اور شام پر 1974ء کے معاہدے کی مکمل تعمیل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ 1974ء میں اسرائیل اور شام کے درمیان فورسز کی دستبرداری کے معاہدے بعد سے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے گولان کی پہاڑیوں پر ڈِس انگیجمنٹ آبزرور فورس (یو این ڈی او ایف) تعینات کی تھی جس کا مقصد گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی اور شامی افواج کے درمیان جنگ بندی کو برقرار رکھنا اور علاقے کی نگرانی کرنا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید