امریکی حکومت نے مصر کو 5 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے فوجی ساز و سامان کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے کانگریس کو بتایا ہے کہ مصر کے لیے 555 امریکی ساختہ M1A1 ابرامز ٹینکوں کے لیے 4.69 ارب ڈالرز، 2,183 ہیلفائر میزائلوں کے لیے 63 کروڑ ڈالرز اور دیگر سامان کی فروخت کے لیے 30 ملین ڈالرز کی منظوری دی گئی ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق اس اقدام سے امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کو سپورٹ ملنے کے ساتھ ایک اہم غیر نیٹو اتحادی ملک کی سلامتی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، جو مشرقِ وسطیٰ میں ایک اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔