• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، اسپتال عملے نے سکھ مریض کی داڑھی بغیر پوچھے مونڈھ ڈالی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لندن میں اسپتال کے عملے نے 91 سال کے سکھ مریض کی داڑھی بغیر پوچھے مونڈھ ڈالی، داڑھی مونڈھنے کا واقعہ اسپتال میں مریض کو اسفنج باتھ دیتے ہوئے پیش آیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سکھ مریض کا خاندان جب ان کی عیادت کرنے اسپتال پہنچا تو حیران رہ گیا۔

سکھ مریض کی پوتی کیشا سیٹھی نے میڈیا کو بتایا کہ منی اسٹروک کے مریض بات نہیں کر پاتے یا ماحول سے بے خبر ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ دادا کو دیکھ کر حیران رہ گئے، آنٹی رو پڑیں اور والد مایوس تھے۔ وہ بہت بے بس محسوس کررہی ہیں، دادا ردعمل کا اظہار کرسکتے تو بہت غصہ کرتے۔

کیشا سیٹھی نے کہا کہ کسی بھی مریض کے عقائد کا احترام کیا جانا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید