کولمبیا کی خاتون رکنِ پارلیمنٹ کیتھی جووینا کو اسمبلی میں ای سگریٹ (ویپ) پیتے کیمرے کی آنکھ نے پکڑ لیا۔
ان کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی وائرل ہو گئی، جنہیں صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کولمبیا کی خاتون رکنِ پارلیمنٹ کیتھی جووینا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اسمبلی میں خفیہ طور پر ویپنگ کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
مذکورہ وائرل ویڈیو کولمبیئن اسمبلی میں جاری پارلیمانی اجلاس کی ہے، جس میں خاتون رکن کیتھی جووینا صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بحث کرنے کے لیے موجود ہیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے کولمبیئن رکنِ پارلیمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک صارف نے لکھا ہے کہ صحت کی دیکھ بھال سے متعلق میٹنگ کے دوران ویپ کا استعمال وحشیانہ ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ انہیں استعفی دینا چاہیے کیونکہ پارلیمنٹ میں سگریٹ نوشی غیر مہذب عمل ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کولمبیا کی خاتون رکنِ پارلیمنٹ کیتھی جووینا نے اپنی اس حرکت پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔