شعبان سے اغواء 7 افراد کو ساڑھے 3 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی بازیاب نہیں کروایا جا سکا۔
اغواء کیے گئے افراد میں 3 بھائیوں سمیت 1 ہی خاندان کے 5 افراد شامل ہیں۔
مغویوں کے اہلِ خانہ نے متعلقہ حکّام سے اپنے پیاروں کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔
مغویوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے 3 بیٹوں کی عدم بازیابی کے باعث شدید اذیت کا شکار ہیں۔