• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ کیس ٹو: بانیٔ پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو میں فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کر دی گئی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کی۔

عدالت نے بغیر کارروائی سماعت21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی خدشات کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔

واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس ٹو میں آج فردِ جرم عائد کرنی تھی۔

جیل حکام نے بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث جیل میں سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق اس دوران بانیٔ پی ٹی آئی سے پارٹی رہنما، وکلاء اور فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

جیل ذرائع نے بتایا تھا کہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی سیکیورٹی وجوہات کے باعث لگائی گئی ہے اور یہ پابندی عائد کرنے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید