اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بیرون ملک سے قانونی طور پر پیسہ پاکستان لانے پر ایکسچینج کمپنیوں کےلیے مراعات کا اعلان کردیا۔
ایس بی پی نے اس حوالے سے سرکلر جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ایکسچینج کمپنیوں کو ہر ڈالر کے بدلے 2 روپے ملیں گے۔
اعلامیے کے مطابق سال کے ڈھائی کروڑ ڈالرز سے زائد لانے پر 3 روپے اور اس سے بھی زائد پر 4 روپے ایکسچینج کمپنیوں کو ملیں گے۔
سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ظفر پراچہ نے اس اعلان پر حکومت، آرمی چیف اور اسٹیٹ بینک کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ترسیلاتِ زر میں اضافے کا سبب بنے گا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ورکرز ترسیلات کا ماہانہ بنیاد پر جائزہ لے کر ادائیگی کی جائے گی، فیصلے پر عمل درآمد یکم اکتوبر سے ہوگا۔