• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران سرکاری و نجی املاک کے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ تیار

4 اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے احتجاج کے دوران سرکاری و نجی املاک کے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ 

انسپکٹر جنرل (آئی جی) آفس نے نقصانات کی رپورٹ چیف کمشنر اسلام آباد کو بھجوا دی۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 24 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے نقصانات ہوئے۔ 

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ساڑھے 14 کروڑ روپے مالیت کے 441 سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچا جبکہ پولیس کی 10 گاڑیوں،31 موٹرسائیکلوں اور51 گیس ماسکس کو نقصان پہنچا۔ 

پولیس رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے 3 نجی گاڑیوں اور ایک کرین کو بھی نقصان پہنچایا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے دوران اسلام آباد پولیس کا ایک اہلکار شہید اور 31 زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ  آباد کے ڈی چوک تک پہنچنے کی کوشش کی تھی۔ جس کے دوران پولیس اور کارکن آمنے سامنے آگئے تھے۔

پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی جواب میں جواب میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

قومی خبریں سے مزید