حیف صد حیف کہ بدامنی کو
کوئی دے امن و اماں پر ترجیح
بعض جوشیلے گروہوں کے لئے
افراتفری بھی ہے افراتفریح
کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک میں مہنگائی کم کرنے کے لیے کھانے پینے کی اشیاء کو دو ماہ کے لئے ٹیکس فری کر دیا۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو لگام ڈالنا وفاقی حکومت کی ذمے داری ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح وبہبود اور ملکی ترقی کےلیے ناگزیر ہیں۔
سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر نے کہا کہ اسحاق ڈار بطور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اپنی کارکردگی کی بدولت حکومت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ دوست ملکوں کو ناراض کر کے پاکستان سے دور کرنا بانی پی ٹی آئی کی سیاست کا خاصہ رہا ہے ،
بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف حریف ٹیموں کو واک اوور دے دیا گیا۔
ملائیشین ایئر فورس کے سربراہ نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر ملک ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے،
مریم نواز نے کہا کہان کا ایجنڈا خطرناک ہے جس کا شاید ہمیں بھی اندازہ نہیں، ہم دشمنوں سے اپنے آپ کو محفوظ کریں یا اپنے لوگوں سے اپنی حفاظت کریں۔
لندن میں امریکی سفارت خانے کے باہر مشتبہ پیکٹ ملنے کے بعد سیکورٹی الرٹ کر دی گئی۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو (بارہویں جماعت) کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2024 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ تینوں پوزیشنز نجی کالجز نے حاصل کی سرکاری کالجز پوزیشن لینے سے محروم رہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 14 ڈی آ ئی خان تا ہکلہ آج رات 8 بجے سے بند رہے گی۔
قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیاسی مفادات کے لیے بے بنیاد الزامات لگا کر قومی مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکم نامے پر عمل نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
سانحۂ پارا چنار کے خلاف ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 24نومبر کی کال واپس لینے کی بات گمراہ کن ہے۔