• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان سے واپس آنیوالے پاکستانیوں نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا


لبنان سے واپس آنے والے پاکستانیوں نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے لبنان سے واپس آئے پاکستانی مسافر نے بتایا کہ لبنان میں حالات بہت زیادہ خراب ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لبنان میں اسرائیل صبح شام بم باری کر رہا ہے۔

ایک مسافر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی سفارت خانے سے بہت خوش ہیں، سفارت خانے نے ہماری واپسی کے لیے بہت مدد کی۔

 لبنان سے واپس آئے مسافر نے یہ بھی بتایا کہ ہم لوگ اپنی جانیں بچا کر آئے ہیں، لبنان میں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز شام سے71 پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچ گئی ہے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق پرواز میں موجود 67 پاکستانی لبنان سے بذریعہ سڑک دمشق پہنچے جبکہ شام سے 4 دیگر پاکستانی بھی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی اور صوبائی وزیر جام اکرام اللّٰہ دھاریجو نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

قومی خبریں سے مزید