• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں تیسرے روز کا کھیل جاری ہے۔

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی دوسری وکٹ 113 رنز پر گر گئی، زیک کراؤلے 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہیں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔

تیسرے روز کے کھیل کا آغاز زیک کراؤلے نے 64 اور جو روٹ نے 32 رنز کے ساتھ کیا۔

انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 1 وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنالیے تھے جبکہ اسے پاکستان کی برتری ختم کرنے میں مزید 460 رنز بنانے ہیں۔

انگلینڈ کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گری جب کپتان اولی پاپ بغیر کوئی رن بنائے نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد دوسری وکٹ پر زیک کراؤلے اور جو روٹ نے 92 رنز جوڑے۔

پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 556 رنز پر آؤٹ

پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے 3 سنچریاں اسکور کی گئیں، کپتان شان مسعود 151 اور عبداللّٰہ شفیق 102 بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 104 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس کے علاوہ سعود شکیل 82، نسیم شاہ 33، بابر اعظم 30 اور شاہین شاہ آفریدی 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3، گس ایٹکنسن اور برائیڈن کارس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جو روٹ، شعیب بشیر اور کرس ووکس کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان ٹیسٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا تھا کہ ہمارے پاس ٹیم میں 2 اسپنرز اور 3 فاسٹ بولرز ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم چیزوں کو تبدیل کر کے ٹریک پر واپس آنا چاہتے ہیں۔

انگلینڈ کے کپتان اولی پاپ کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق قومی ٹیم میں شامل ہیں۔

محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

ان کے علاہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

انگلینڈ کی پلیئنگ الیون

اولی پاپ کپتان، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ اور ہیری بروک انگلینڈ کی ٹیم میں شامل ہیں۔

جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، جیک لیچ، شعیب بشیر اور برائیڈن کارس بھی انگلش ٹیم کا حصہ ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید