پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ملتان ٹیسٹ کا نتیجہ آئے گا۔
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنچری میکر سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ جب ٹیم ساڑھے پانچ سو رنز کرلے تو اچھی پوزیشن میں ہوتی ہے اور اس وقت پاکستان ٹیم بھی اچھی پوزیشن میں ہے۔
اپنے گیم پلان پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ صورتحال جیسی بھی ہو وہ اٹیکنگ گیم کھیلتے ہیں۔ سیشن ٹو سیشن کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بھی موقع نکال کر جیت کی تلاش میں ہوگی۔ پاکستانی ٹیم بھی یہی کوشش کرے گی۔
دوسری جانب انگلش فاسٹ بولر برائیڈن کارس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیسٹ کے دونوں دن پچ سے کوئی مدد نہیں مل سکی تب بھی وکٹیں حاصل کیں۔
انکا کہنا تھا کہ بولرز نے اچھی کوشش کی، میچ کے آخری دو روز میں ریورس سوئنگ کی بھی توقع ہے اور اسپن کی بھی۔ مختلف پلان آزمانے کی کوشش کریں گے۔
انگلش فاسٹ بولر نے کہا کہ ابرا ر احمد کا کیچ لینے والے بین ڈکٹ کا انگوٹھا بہتر ہے، وہ تیسرے دن بیٹنگ کرنے آئیں گے۔