سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز طبی معائنے کے بعد صحتیاب ہیں۔
دارالحکومت ریاض سے سعودی شاہی ایوان نے اپنے بیان میں کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مقامی اسپتال میں پھیپھڑوں کے انفیکشن کا طبی معائنہ کروایا۔
ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق سعودی شاہی ایوان نے کہا کہ طبی ٹیم نے انفیکشن کے خاتمے تک اینٹی بائیوٹکس کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا ہے۔