بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اور سینئر اداکار سنجے دت نے اپنی اہلیہ منیاتا دت سے 16 سال بعد پھر شادی کرلی۔
دونوں کی اس دوبارہ شادی کی مندر میں بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں دونوں کو پھیرے لیتے دیکھا گیا۔
ہندومت کے مطابق شادی کی تقریب میں دولہا اور دلہن اگنی (آگ) کے گرد پھیرے لگاتے ہیں۔
اس موقع پر 65 سالہ سنجے دت نے زعفرانی رنگ کی دھوتی اور کرتا پہنے اور ماتھے پر تلک لگایا ہوا ہے۔ جبکہ انکی اہلیہ 46 سالہ منیاتا دت (دلنواز شیخ) نے سفید رنگ کی شلوار قمیض زیب کرنے کے ساتھ اپنا سر کو دوپٹے سے ڈھانپ رکھا ہے۔
واضح رہے کہ سنجے اور منیاتا کی شادی 7 فروری 2008 میں ہوئی تھی جس کے بعد انکے ہاں 21 اکتوبر 2010 کو جڑواں بچے (بیٹا بیٹی) شاہران دت اور اقرا دت کی ولادت ہوئی تھی۔
منیاتا سے قبل سنجے کی ایئر ہوسٹس سے ماڈل بننے والی ریحا پلائی سے فروری 1998 میں شادی ہوئی تھی، تاہم 2008 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔
سنجے دت کی پہلی شادی 1987 میں ریچا شرما سے ہوئی جو 1996 میں کینسر کے باعث چل بسی تھیں، ریچا سے سنجے کی ایک 36 سالہ بیٹی تریشالہ دت ہیں۔