حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
ایف بی آر نے حکومتی فیصلے کی روشنی میں اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو جرمانہ ادا کرکے چھڑانے کا آپشن ختم کردیا۔
ایف بی آر حکام کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے انسداد اسمگلنگ کےلیے تمام سرکاری اداروں کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حکام کے مطابق اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ضبطگی کےلیے ایس آر او میں ترمیم کردی گئی، ماضی میں اسمگلنگ میں استعمال گاڑیاں جرمانہ ادا کرکے چھڑالی جاتی تھیں۔
ایف بی آر حکام کے مطابق ایس آر او میں ترمیم انسداد اسمگلنگ کےلیے حکومت کے پختہ عزم کی عکاس ہے، اسمگلنگ کی وجہ سے ملک کی معیشت متاثر ہو رہی ہے۔
حکام کے مطابق حالیہ ترمیم اُن اقدامات کا حصہ ہے جو ملکی معیشت کے تحفظ کےلیے کیے جا رہے ہیں۔